حیدرآباد۔20اگسٹ(اعتماد نیوز)آج آندھرا پردیش اسمبلی میں 2014-15 اس ریاست
کے وزیر فینانس یناملا راما کرشنوڈو نے صبح 11بجے سالانہ بجٹ کو پیش کیا ۔
بجٹ کی پیشی کے بعد اجلاس کو جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ اس بجٹ
میں 1,11,884 تخمینہ لگایا گیا۔ جس کو مختلف محکموں میں تقسیم کیا گیا۔
محکمہ وزارت داخلہ کے لئے 3,734 کروڑ روپئے
آفات سماوی کے وقت امدادی انتظامی امور کے لئے 403 کروڑ
محکمہ
انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبہ کے لئے 111کروڑ
محکمہ صنعت کے لئے 615کروڑ
محکمہ آبپاشی کے لئے 8,465کروڑ
توانائی کے شعبہ میں 7,164 کروڑ
خواتین و بہبود اطفال کے محکمہ کے لئے 1049 کروڑ
سڑک اور امکنہ کی تعمیر کے لئے 2,612 کروڑ
محکمہ جنگلات کو 418 کروڑ
محکمہ تعلیم کے لئے 12,595 کروڑ
طب و صحت کے شعبہ میں 4,388 کروڑ
محکمہ شہری ترقیات کے شعبہ کے لئے 3,134 کروڑ
پنچایت راج محکمہ کو 4,260 کروڑ روپئے مختص کئے گئے۔